اہم خبریں

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس،جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل

اگست 27, 2022 < 1 min

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس،جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی کے معاملے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

مذکورہ معاملے پر تشکیل دیئے گئے نئے لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

پانچ ججز پر مشتمل لارجر بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے معاملے پرعدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری رکھا ہے اور 31 اگست کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کے بعد آج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ وہ 12 جولائی سے 25 اگست تک تعطیلات پر تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے