شیخو پورہ میں 8افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات،جنونی قاتل گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے شہر شیخوپورہ کے سرحدی علاقہ نارنگ منڈی کے گاؤں ہچڑ میں 8افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او فیصل مختار کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم بظاہر ذہنی مریض لگتا ہے۔
ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ ہچڑ میں جنونی شخص نے تیز دھار آلہ کے ساتھ گاوں کے مختلف مقامات پر گلیوں اور ڈیرہ جات پر سوئے ہوئےافراد کو تیز دھار آلہ کے ساتھ قتل کردیا ۔تھانہ نارنگ منڈی پولیس جاے وقوعہ پر پہنچ گئی اور
ملزم فیض الرسول ولد اعجاز احمد قوم بھٹی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے
پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض لگتا ہے تاہم پولیس تمام زاویوں سے وقوعہ کی تفتیش کررہی ہے ۔مرنے والوں میں دو افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن کے نام دلاور اور اسد معلوم ہوے ہیں جنکی عمریں 22 اور 24 سال ہیں اور وہ ہچڑ گاوں کے رہائشی ہیں ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ڈیڈ باڈیز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا جارہا ہے۔