اہم خبریں

کریمیا سے ملانے والے پُل کی تباہی، روس کا یوکرین سے بدلہ لینے کا اعلان

اکتوبر 10, 2022

کریمیا سے ملانے والے پُل کی تباہی، روس کا یوکرین سے بدلہ لینے کا اعلان

ماسکو نے روس کو کریمیا سے ملانے والے پُل پر ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دیتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے کریملن کے ٹیلی گرام چینل پر چلنے والے صدر ولادیمیر پوتن کے ویڈیو بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ’اس میں کوئی شک نہیں، یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی تھی جس کا مقصد عام لوگوں کی سہولت کے لیے بنے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔‘

’یوکرین کے حکام نے اس کا حکم دیا تھا جس کے بعد پل کو نشانہ بنایا گیا۔‘

روسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آج (پیر کو) سکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں واقعے پر خصوصی طور پر مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب دوسری جانب روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف کا کہنا تھا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس سے قبل ہی ’دہشت گردی کی اس کارروائی کے ذمہ داروں‘ کو مار دیا جائے گا۔

سرکاری نیوز ایجنسی طاس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ’روس اس جرم میں شامل دہشت گردوں کو براہ راست نشانہ بنائے گا بالکل اسی طرح جیسے دنیا بھر میں ہوتا ہے اور روسی شہری بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔‘

سنیچر کو آبنائے کرچ پربنے پُل پر زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث قریب سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کو آگ لگ گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے