عالمی خبریں

آسٹریا میں صدارتی انتخاب،موجودہ صدر وان ڈر بیلن دوبارہ منتخب

اکتوبر 10, 2022

آسٹریا میں صدارتی انتخاب،موجودہ صدر وان ڈر بیلن دوبارہ منتخب

آسٹریا کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق موجودہ صدر الیکسینڈر وان ڈر بیلین دوبارہ منتخب ہو گئے،انہوں نے 56 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریبا 64 لاکھ رائے دہندگان کے حامل ملک آسٹریا میں عوام کی 66 فیصد تعداد نے ووٹ ڈالے۔

انتخابی نتائج کے مطابق موجودہ صدر وان ڈر بیلین 56 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری بار ملک کے صدرمنتخب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کی جماعت آسٹریئن فریڈم پارٹی کے امیدوار والٹر روزن کرانز کو 18 فیصد ووٹ ملے ۔نتائج کا حتمی اعلان رواں ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے