کوئی ٹی ٹی پی نہیں تھی،امریکی جنگ لڑی تو دہشت گردی ہوئی:عمران خان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں کوئی ٹی ٹی پی نہیں تھی،امریکی جنگ لڑی تو دہشت گردی شروع ہو گئی۔
جمعرات کو مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ ہمیں امریکی جنگ نہیں لڑنی چاہئے،ہمارے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا،ہم نے دہشت گردی پر قابو پا لیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ آج سوات اور قبائلی علاقوں میں ہونے والی گڑ بڑ کی ذمہ دار حکومت ہے،سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں،لوگوں کو کیوں آنے دیا گیا؟
Array