عوام کے لئے خوشخبری،بجلی کی قیمت میں سوا چار روپے فی یونٹ کمی
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کر دی ہے۔
ہفتے کو وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، یہ کمی اکتوبر کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Array