پی ٹی آئی سے منسلک اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی بھرمار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں تحریک انصاف سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فیک نیوز کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس پر ایک بار پھر اُن کو دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کا سامنا ہے۔
آن لائن ویڈیو سٹریمنگ نیٹ فلکس پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے منسوب کرپشن کی ڈاکومینٹری کی فیک نیوز پیر کو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی۔
اس فیک نیوز کو شیئر کرتے ہوئے بول نیوز کی مارننگ شو ہوسٹ شفا یوسفزئی نے اس کو ”فخر کا لمحہ“ قرار دیا۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے یہ جعلی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈاکومینٹری ضرور دیکھنی چاہیے۔
بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین نے جعلسازی کا بھانڈا پھوڑا تو کسی نے بھی معافی نہ مانگی بلکہ شفا یوسفزئی نے لکھا کہ اب تک نیٹ فلکس نے آفیشلی اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
Array