سوات میں سکول وین پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں:آئی جی خیبرپختونخوا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ دس اکتوبر کو لوئر دیر اور گلی باغ میں سکول وین پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں،وین ڈرائیور کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
جمعرات کو سوات کے موجودہ حالات پر بریفننگ دیتے ہوئے معظم جائ انصاری نے بتایا کہ دس اکتوبر کو لوئر دیر اور گلی باغ میں سکول وین پر حملہ اور دو مختلف مقامات پر سکول وین کو ٹارگٹ کیا گیا۔عام تاثر یہ ملا کہ یہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلی باغ وین حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ وین ڈرائیور کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ وین ڈرائیور حسین علی کو ان کے بہنوئی نے ساتھیوں سمیت قتل کیا ہے۔قتل میں ملوث تین افراد گرفتار ہے ایک دبئی فرار ہو گیا ہے۔ڈرائیور کے قاتل اور ان کے ساتھی احتجاج اور جنازے میں بھی شریک رہے۔
آئی جی کے پی نے بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور آلہ قتل کو برآمد کر لیا گیا ہے۔سوات کے عوام کو جو تکلیف پہنچی اسکا کا ذمہ دار یہی خاندان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات کے علاقے سے طالبان واپس گئے ہیں ۔تمام بالائی پہاڑوں پر پولیس پوسٹیں بنائی جا رہی ہے۔پورے پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہو کہ برفباری دیکھنے کے لئے آئیں۔ سوات علاقے میں سنو فیسٹیول کا انعقاد بھی ہوگا۔