علی وزیر پر کتنے مقدمے درج ہیں؟ جسٹس اطہر من اللہ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاق کے نمائندہ سے عدالت میں سوال کیا ہے کہ بتائیں تو سہی کے رُکن قومی اسمبلی علی وزیر پر کتنے مقدمے درج ہیں؟
جمعے کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ “وہ ہمارا دائرہ اختیار تو نہیں لیکن بتائیں تو سہی علی وزیر پر کتنے پرچے ہیں؟ پارلیمنٹیرینز کو ان کے بارے میں آواز اٹھانی چاہئے۔“
اس دوران فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو صبح آواز اٹھائے شام کو وہ بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔
Array