اہم خبریں متفرق خبریں

گدھے کس جرم میں عدالت کے روبرو پیش کئے گئے؟

اکتوبر 22, 2022 < 1 min

گدھے کس جرم میں عدالت کے روبرو پیش کئے گئے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے علاقہ چترال کے اسسٹنٹ کمشنر درویش توصیف اللہ کی عدالت میں 5 گدھے پیش کیے گئے،گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے درویش میں ٹمبر کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ان 5 گدھوں کو ٹمبر اسمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پر طلب کیا تھا اور اطمینان کے بعد گدھے اور ٹمبر کے سلیپر کو محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اے سی چترال کا کہنا تھا کہ یہ گدھے بحفاظت موجود ہیں اور انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا، گدھے اب دوبارہ اسمگلنگ میں استعمال نہیں ہو رہے، عدالت نے یہ اطمینان کیا کہ گدھے متعلقہ حکام کی تحویل میں ہی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے