ارشد شریف کی گاڑی پر کتنی گولیاں چلائی گئیں؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی صحافی ارشد شریف کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے قتل کر دیئے گئے۔
پولیس حکام اور مقامی میڈیا کہ مطابق ارشد شریف کی گاڑی پر مجموعی طور پر 17 گولیاں لگیں۔مقتول صحافی کی گاڑی کی ونڈ سکرین پر نو گولیاں لگیں،دو گولیاں گاڑی کے عقبی حصے میں لگیں،چار گولیاں دائیں طرف کے دروازے پر لگیں جب کہ ایک ایک گولی گاڑی کی ڈگی اور ٹائر پر لگی۔
کینیا کی پولیس کے مطابق جس طرح کی کار میں ارشد شریف سوار تھے ویسی ہی کار میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی،اسی اثناء میں پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا پیچھا کیا گیا اور یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
کینیا پولیس کے مطابق انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوورسائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ ارشد شریف کا واقعہ قتل کا واقعہ ہے یا حادثہ؟