اہم خبریں

ارشد شریف کو سر اور پھیپھڑے میں گولیاں لگیں:ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

اکتوبر 27, 2022 < 1 min

ارشد شریف کو سر اور پھیپھڑے میں گولیاں لگیں:ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا،ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے ،جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے۔

فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس نے کی تھی۔

مقتول صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔

ابتدائی رہورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دل گردے پھیپھڑے،معدے اورجسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے،ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی۔

ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے