اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سختی سے نمٹیں گے:وزیرِداخلہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات واضح ہیں،پرامن احتجاج کے لئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
جمعے کو راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا گفتگو میں و یرداخلہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت پر چڑھائی کرنے والوں کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے کہ کوئی دوبارہ ایسی سوچ بھی نہ رکھے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دو دن پہلے عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کر سکے، پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اینٹی کرپشن نے وارنٹ واپس لے لیا ہے۔یہ سیاسی انتقام کی ایک گھٹیا مثال تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی ادارے پر الزام لگائے جائیں تو وہ ادارے سربراہ کی اجازت سے اپنا مؤقف سامنے لانے کا حق رکھتے ہیں۔
Array