مسافر طیارے کی جھیل میں کریش لینڈنگ، 19 ہلاک
افریقہ کے ملک تنزانیہ میں ایک مسافر طیارے کے حادثے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ریسکیو ادارے کے مطابق وکٹوریا جھیل میں گرنے والے جہاز کے ملبے سے 19 مسافروں کی لاشیں نکالی گئیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

