اہم خبریں متفرق خبریں

طاقتور گروہ نے ملک کے سیاسی و عدالتی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے: فواد چوہدری

نومبر 8, 2022 < 1 min

طاقتور گروہ نے ملک کے سیاسی و عدالتی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے: فواد چوہدری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے مقدمے کا اندراج پانچ دن کی تاخیر سے عدالتی حُکم پر کیا گیا ہے تاہم فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے رہنما مطمئن نہیں۔

منگل کو فواد چوہدری نے کہا کک وزیر آباد سانحہ کا پرچہ درج نہیں ہو سکا کیونکہ ملک میں قانون کی حُکمرانی نہیں، طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس لیے جب نریندر مودی پاکستان کے لیے کہتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی بات کس سے کرنی ہے تو ہمارے پاس کوئ جواب نہیں ہوتا۔

فواد چوہدری کے مطابق پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اور اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے، ارشد شریف، اعظم سواتی اور وزیر آباد حملے کے معاملات میں انصاف ہو گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے