اہم خبریں

ٹی20ورلڈ کپ،پاکستان فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

نومبر 9, 2022 < 1 min

ٹی20ورلڈ کپ،پاکستان فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی جب کہ اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے پراعتماد آغاز فراہم کیا۔

بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد حارث نے 30 رنز کی ایک اور شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ لگایا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر آؤٹ کر دیا جب کہ پاور پلے کے اختتام پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین آفریدی نے بولڈ کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، کین ولیمسن 46، گلین فلپس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیرل مچل نے53 اور جیمز نیشم 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نواز نے 1 وکٹ حاصل کی جب کہ شاداب نے ایک رن آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے