اہم خبریں متفرق خبریں

عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز

نومبر 10, 2022 < 1 min

عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نئے انتخابات کی تاریخ حاصل کرنے کے لیے شروع کیے لانگ مارچ کا وزیرآباد سے دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔

 تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو گزشتہ ہفتے جی ٹی روڈ پر وزیرآباد کے علاقے میں عمران خان پر فائرنگ کے بعد روک دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کے روٹ کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ’اسد عمر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کریں گے۔ لانگ مارچ کا قافلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، جڑانوالہ، چنیوٹ اور دیگر شہروں سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا جبکہ وزیر آباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اپنے مقرر کردہ روٹ سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا۔‘

چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ پورے روٹ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ کے لانگ مارچ کے شرکاء کو بھی بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’روٹ کے راستے میں عمارتوں کی چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ لانگ مارچ کے پورے روٹ پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے