اہم خبریں

عمران خان نے چیف جسٹس سے کون سے چار مطالبے کیے؟

نومبر 10, 2022 < 1 min

عمران خان نے چیف جسٹس سے کون سے چار مطالبے کیے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس سے چار مطالبات کیے ہیں۔

جمعرات کو لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے موقع پر شرکا سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کو چار چیزیں دیکھنا ہوں گی۔ سب سے پہلے مجھ پر حملے کی ایف آئی آر کا معاملہ،دوسرا اعظم سواتی ہر تشدد کا معاملہ،تیسرا ارشد شریف قتل کا معاملہ،ارشد شریف کی جو وڈیو دکھائی گئی وہ ٹی وی اینکر کے پاس کیسے پہنچی؟پوسٹ مارٹم رپورٹ تو ارشد کی والدہ کو بھی نہیں ملی اور چوتھا یہ کہ کینیا پولیس سے جون تحقیقات کرے گا،یہ واضح ہو گیا کہ اسے تشدد کر کے قتل کیا گیا،کون تھا جسے ارشد سے خطرہ تھا؟یہ صرف سپریم کورٹ کر سکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پلان کر کے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی،پلان ستمبر میں بنا تھا،چوبیس ستمبر کو جلسے میں نے بتایا تھا کہ کس طرح یہ انتہا پسندوں پر ڈالیں گے،سلمان تاثیر کی طرح مذہبی انتہا پسندوں پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ بارہ تیرہ افراد کو گولیاں لگیں سوائے معظم کے سب بچ گئے،کنٹینر کے فرانزک سے واضح ہو گیا کہ دو شوٹر تھے دو جگہ سے فائرنگ ہوئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی چیف جسٹس سے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لئے فل کورٹ کمیشن بنانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے