اہم خبریں متفرق خبریں

کینیا پولیس ارشد شریف کے قتل میں ملوث:ڈی جی ایف آئی اے

نومبر 12, 2022 < 1 min

کینیا پولیس ارشد شریف کے قتل میں ملوث:ڈی جی ایف آئی اے

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں کینین پولیس کے تین شوٹرز سے پاکستانی تفتیش کاروں نے پوچھ گچھ کی تھی،تینوں شوٹرز کے بیانات میں نہ صرف تضاد تھا بلکہ بیانات غیر منطقی تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو کینین پولیس نے ٹارگٹ کر کے مارا،کینیا کی پولیس نے چار میں سے ایک افسر کو پاکستانی تفتیش کاروں کے روبرو پیش کرنے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کینین پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت صحافی کے سفاکانہ قتل جیسے جرم کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بہت جلد متحدہ عرب امارات جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے