اہم خبریں متفرق خبریں

ویگو ڈالے والی ٹویٹ پر مقدمہ، ایف آئی اے خود شکوک بڑھاتی ہے: عدالت

نومبر 12, 2022

ویگو ڈالے والی ٹویٹ پر مقدمہ، ایف آئی اے خود شکوک بڑھاتی ہے: عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ متنازع ٹویٹ پر مقدمہ اندراج ایف آئی اے کا اختیار سے تجاوز ہے۔

اپریل میں حکومت تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا مہم کیس میں مقدمہ خارج کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ” ایف آئی آر اظہار رائے پر قدغن کی کوشش ہے،” کسی بھی ٹرینڈ میں محض ٹویٹ کرنے سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوتا ، ٹوئٹ کرنے والے کے اپنے الفاظ میں جب تک کچھ غلط نہ ہو جرم نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے یہ کیس درج کر کے ریاست کا مذاق ہی بنایا ٹوئٹر صارف نے ویگو ڈالے اور ماورائے قانون جبری گمشدگیوں کی بات کی ”

فیصلے کے مطابق”متنازع ٹویٹ میں مخصوص ٹرینڈ سے متعلق کہا گیا اس میں لکھنے پر ادارے ماورائے قانون کارروائی کر سکتے ہیں ایف آئی اے کا سچ میں ایسی ٹوئٹ پر فوجداری کیس بنا کر عوام کے ذہن میں ایسے شبہات کو تقویت دینا المیہ ہے ۔

عدالت نے قرار دیا کہ ویگو ڈالے والی ٹویٹ پر مقدمہ درج کر کےایف آئی اے خود شکوک بڑھاتی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے