اہم خبریں

پی آئی اے کا ترکی کے لئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز روانہ

نومبر 15, 2022

پی آئی اے کا ترکی کے لئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز روانہ

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی سے)نے ترکی کے لئے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے،

پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافروں کے لئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ آئندہ مسافر براستہ استنبول امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے 28 سے زائد شہروں کا سفر کر سکیں گے،

معاہدے کی رو سے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے 4 جبکہ لاہور سے 2 پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازوں کا آغاز کیا جائیگا۔

پاکستان اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے اس کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے