اہم خبریں

اعلان میں تاخیر کیوں،کیا وزیراعظم جرنیلوں کو جانتے نہیں؟جنرل(ر) فیض چشتی

نومبر 15, 2022 < 1 min

اعلان میں تاخیر کیوں،کیا وزیراعظم جرنیلوں کو جانتے نہیں؟جنرل(ر) فیض چشتی

Reading Time: < 1 minute

جنرل(ر) فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔ ابھی تک کیوں اعلان نہیں کیا گیا؟ کیا وزیراعظم جرنیلوں کو جانتے نہیں ہیں؟ سات مہینوں سے آپ وزیراعظم ہیں آپ کو نہیں پتہ۔

منگل کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) فیض چشتی کا کہنا تھا کہ تقرر میرٹ پر ہونا چاہئے، وزیر دفاع کو میرٹ کا کیا پتہ ہے؟ میرٹ یہی ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف اپنی ریکومنڈیشنز دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ مارکس مین کام تھا، جس کا مقصد عمران خان کو مارنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایکس سروس مینز کا حق ہے سیاست میں حصہ لینا، کیا فوج کا ٹھپہ لگنے کے بعد کسی کو سیاست کا حق نہیں ہے۔

یاد رہے فیض علی چشتی 1977 کی بھٹو حکومت کے خلاف جنرل ضیا کی فوجی بغاوت کے مرکزی کردار تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے