اہم خبریں

عمران خان کی سیاست ایک تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے:بلاول بھٹو

نومبر 15, 2022 < 1 min

عمران خان کی سیاست ایک تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے:بلاول بھٹو

Reading Time: < 1 minute

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست شروع سے آج تک ایک تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔

منگل کو ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کو مکمل ہوناچاہئے۔

انہوں نے کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست ہو رہی ہے،کسی کو اس تعیناتی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے،نہ ہی اتحادی جماعتوں اور نہ اپوزیشن جلسوں میں کھڑے ہو کر اس تعیناتی پر بات نہیں کرنی چاہئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے