توشہ خانہ گھڑی اور آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر عمران خان نے کیا کہا؟
Reading Time: < 1 minuteچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا،آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
بدھ کو لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے، ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پیچھے ہٹ گئے ہیں، پیچھے بیٹھ کر سب دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ اس سے آزاد قوم بنتی ہے اور آذاد قوم ملک کو ترقی کی طرف لے جاتی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں الزامات سے متعلق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی گھٹری اسلام آباد میں فروخت کی جس کا ثبوت موجود ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔ صاف شفاف الیکشن ہی تمام بحران کا حل ہے۔