وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں:عمران خان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے مخالفین میری شہرت سے خوفزدہ ہیں،میری جان کو اب بھی خطرہ ہے۔
فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے، وہ مجھے ختم کرنا چاہتے کیونکہ میری جماعت پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مزید محتاط ہو گیا ہوں لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ وہ لوگ مجھے دوبارہ ختم کرنے کی کوششش کر سکتے ہیں، مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھے ختم کرنا ہے لہذا خطرہ موجود ہے۔
انہوں جے کہا کہ خود پر حملے کی سازش کا میں نے چھ ہفتے قبل جلسے میں بتا دیا تھا، میں نے بتا دیا تھا کہ ایک مذہبی جنونی کے ہاتھوں مجھے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موت کا خوف مجھے قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کے مشن سے نہیں روک سکتا،لانگ مارچ میں شامل ہونے کے بعد مزید احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔