عالمی خبریں

واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے، پچھتائے گا:شمالی کوریا

نومبر 17, 2022

واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے، پچھتائے گا:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔

شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، یہ میزائل کانگ وون سے داغا گیا جو کہ بحیرہ جاپان میں جا اگرا۔

جاپانی کابینہ کے مشیر ماتسونو ہیرو کازو نے بھی اس تجربے کے بعد کہا ہے کہ ہم امریکہ اور جنوبی کوریا سے تعاون جاری رکھیں گے۔

شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے