ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے سے مال بنانے والے بینکوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
Reading Time: < 1 minuteقومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ و ریونیو نے مصنوعی طور پر ڈالر کی قدر میں اضافے کے ذریعے اربوں روپے کمانے والے بنکوں کے خلاف اسٹیٹ بینک سے 15دسمبر تک کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔
مجلس قائمہ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے سست کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا اور سفارش کی کہ ملوث بنکوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور بھاری جرمانے کیے جائیں۔
اسٹیٹ بینک نے8ملوث بنکوں کے خلاف30نومبر تک کارروائی کی یقین دہانی کرادی۔
قائمہ کمیٹی نے زرعی ترقیاتی بنک کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بینک سےتین ماہ میں کارکردگی رپوٹ طلب کر لی۔
Array