لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
چیف آف جنرل سٹاف لیفیٹنٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق لندن میں ان کے خاندانی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ جن چھ سینئر جرنیلوں کے ناموں کی سمری چیف آف آرمی سٹاف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کے لئے بھجوائی گئی تھی ان کا نام بھی شامل تھا۔
ایک روز قبل ہونے والی تقرریوں کے بعد اب چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی اطلاعات ہیں

