انڈیا اور چینی فوجیوں کی سرحدی جھڑپ کیوں ہوئی؟
انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے چینی افواج کے جوانوں کو 9 دسمبر کو ایک سرحدی جھڑپ کے دوران اپنے علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور جھڑپ کے نتیجے میں دونوں طرف کے اہلکار زخمی ہوئے۔
منگل کو انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اب حالات قابو میں ہیں۔
ادھر چین نے بھی جھڑپ کے بعد انڈیا کے ساتھ سرحد پر صورتحال کو معمول کے مطابق قرار دیا ہے۔
دونوں ملکوں کی افواج کا تازہ ترین آمنا سامنا انڈیا کی شمال مشرقی ہمالیائی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہوا، جس کی سرحد چین کے جنوب سے ملتی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں کو کوئی جانی یا شدید چوٹ نہیں آئی۔

