اہم خبریں متفرق خبریں

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ خاتون نے کیا: پولیس

دسمبر 23, 2022

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ خاتون نے کیا: پولیس

اسلام آباد میں ایک خودکش دھماکے میں حملہ آوروں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکٹر آئی ٹن میں دھماکے سے پھٹنے والی ٹیکسی کے قریب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور شواہد اکھٹے کیے گئے.

پولیس کے مطابق حملہ آور ٹیکسی میں سوار تھا جس کو ناکے پر روکا گیا اور اس نے خود کو اڑا دیا.

پولیس کے مطابق ٹیکسی میں خاتون اور مرد سوار تھے جبکہ خاتون نے بٹن دبا کر بم کو پھاڑا جس سے دونوں ہلاک ہو گئے.

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں دھماکے پر جاری کیے بیان میں کہا کہ جمعے کی صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس میں ایک مرد اور خاتون دہشت گرد سوار تھے۔

بیان کے مطابق بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جو ہائی ‘ویلیو ٹارگٹ’ کو نشانہ بنانے کے لئے روانہ کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے اس گاڑی کو روکا اور اسی دوران گاڑی میں دھماکہ ہو گیا جس میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے