ریحام خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی نژاد برطانوی ریحام خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
انہوں نے امریکہ میں پاکستانی نژاد مرزا بلال بیگ سے شادی کر لی ہے۔
ریحام خان نے جمعے کی صبح اپنی شادی کی خبر ٹوئٹ کی اور فیس بک پیج پر الحمد اللہ لکھا۔
فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ’مجھے اپنے فالوئرز اور خیر خواہوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک سادہ سی تقریب میں مرزا بلال بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔ اپنی نئی زندگی کے آغاز پر اپنے والدین کی غیر موجودگی میں آپ سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’بالآخر مجھے ایک ایسا شخص مل گیا ہے جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری اور ہمت سے مجھے جیت لیا۔ اگرچہ مرزا مجھ سے 13 برس چھوٹے ہیں لیکن وہ سمجھدار ہیں۔ ایسا شخص جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں۔ ایک ایسا شخص جو میرے تاریک ترین لمحوں میں میرے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ میں محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ آپ لوگوں نے جیسے مجھے محبت دی مجھے یقین ہے کہ آپ اس شخص کو بھی وہی محبت دیں گے جسے میں نے چُنا ہے۔‘
سوشل میڈیا صارفین ریحام خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی۔