پاکستان

گورنر کا نوٹیفیکیشن معطل، پرویز الہٰی عدالت سے بحال

دسمبر 23, 2022

گورنر کا نوٹیفیکیشن معطل، پرویز الہٰی عدالت سے بحال

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے وزیر اعلی کو بحال کر دیا ہے.

جمعے کی شام لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب ، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں.

جمعے کو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عابد عزیز شیخ پرمشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے وزیراعلٰی پنجاب کی اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر عبوری حکم سنایا۔

عدالت نے گورنر، سپیکر اور دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔

پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ ’حتمی عدالتی فیصلہ آنے تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔‘

عدالت نے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی اس طرح اب صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں کی جا سکے گی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے