اہم خبریں متفرق خبریں

صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے: عمران خان

دسمبر 24, 2022 < 1 min

صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اگلےعام انتخابات مارچ یا اپریل میں ہوں گے۔

سنیچر کو لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پیر کو قومی اسمبلی میں استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔

’اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔‘
عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اُن سے زیادہ بیرونی دورے کیے۔ ’اگر وہ اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟‘

سیاسی جماعتوں کو غیر ملکی فنڈنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا سب جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے، لیکن الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے۔‘

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔ آخری ایک سال میں پتہ چلا جنرل ریٹائرڈ باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں، جنرل باجوہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہو گا لیکن ہوا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے۔‘

تحریک انصاف کے چیئرمین اپنی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور اراکین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے