پاکستان

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، حملہ آور اکیلا نہیں تھا: پنجاب حکومت

دسمبر 26, 2022

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، حملہ آور اکیلا نہیں تھا: پنجاب حکومت

وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر داخلہ اور تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینرپر فائرنگ کے وقت ایک سے زیادہ حملہ آور تھے۔

پیر کو لاہور میں پنجاب کے وزیراعلٰی کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی منظم سازش کی گئی۔

اپریل میں حکومت کی برطرفی کے بعد عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اعلان کیا تھا۔ عمران خان کا مطالبہ تھا کہ انتخابات کرائے جائیں۔

تاہم تین نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی جس میں عمران خان سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کیا تھا۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں تعین کرنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو پولی گرافک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بلایا گیا اور وہ پیش نہیں ہوئے۔

سرفراز چیمہ نے کہا کہ ان کو ایک مرتبہ پھر بلایا گیا ہے اگر نہیں آتے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے