پاکستان

مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

دسمبر 27, 2022

مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

منگل کو مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے عالم دین کی طبعیت کی ناسازی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’بابا جان اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں عالم دین کے چاہنے والوں سے اپنے والد کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے