اہم خبریں متفرق خبریں

شہباز شریف کی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں جیت

دسمبر 29, 2022

شہباز شریف کی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں جیت

سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمے میں عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا ماتحت عدلیہ کا فیصلہ درست قرار دیا ہے۔

جمعرات کو عدالت عظمیٰ نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی میں اُن کا دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے پر اپیل خارج کر دی۔

تین رکنی بینچ میں شامل دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس پر عمران خان کو متعدد نوٹس ہونے کے باوجود اُنہوں نے عدالت میں جواب نہ دیا۔

عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت دینے کی افر کا الزام لگایا تھا۔

یہ مقدمہ برسوں سے ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے