پاکستان

ہائیکورٹ غصے میں، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کا حکم

دسمبر 30, 2022

ہائیکورٹ غصے میں، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن فوری کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جمعے کی شام ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے فیصلے پر نظرثانی اور 31 دسمبر کو انتخابات کرانے سے معذرت کر لی تھی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات پر اب تک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات اور شق وار جواب جمعے کی صبح دس بجے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی حکومت سے میٹنگ کر کے عدالت کو ٹائم لائن سے آگاہ کریں اور یہ نہ کہیں کہ اگلے سال جون میں الیکشن ہوں گے۔

جمعرات کو جسٹس ارباب طاہر نے کہا تھا کہ ’اگر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ 31 دسمبر کو الیکشن نہیں ہونے تو آپ کی ٹائم لائن دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی درخواست پر انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے