کھیل

خواتین پر پابندیاں، آسٹریلیا نے افغانستان سے کرکٹ سیریز منسوخ کر دی

جنوری 12, 2023 < 1 min

خواتین پر پابندیاں، آسٹریلیا نے افغانستان سے کرکٹ سیریز منسوخ کر دی

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں رواں سال مارچ میں افغانستان کے ساتھ شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

بدھ کی رات کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کے خواتین کی تعلیم اور ملازمت کرنے پر پابندی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ آسٹریلیا دنیا بھر خصوصاً افغانستان میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور ہم خواتین اور لڑکیوں کے لیے صورتحال میں بہتری کے لیے افغان کرکٹ بورڈ سے رابطے جاری رکھیں گے۔‘

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر آسٹریلوی حکومت کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے افغانستان میں طالبان میں کی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں خواتین پر جامعات پر داخلے اور تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے