نیپال میں مسافر طیارے کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی، 72 ہلاک
نیپال کے نئے پوکھارا ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب ایک مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔
مقامی یاتی ایئر لائن کے حکام کے مطابق طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں تمام مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
حادثہ نیپال کے مرکزی علاقے میں پرانے اور نئے ایئرپورٹ کے درمیان پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جہاز کو اچانک ایک طرف قلابازی کھاتے دیکھا جا سکتا ہے.

