تحریک انصاف کا یوٹرن، 45 ارکان نے استعفے واپس مانگ لیے
پاکستان تحریک انصاف کے 45 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی مطابق سپیکر قومی اسمبلی سے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کو دینے کے لیے استعفیٰ واپس لیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ”استعفے واپس لینے کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا اور اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔“
تحریک انصاف کے 70 ارکان نے قومی اسمبلی کے استعفے پہلے ہی سپیکر منظور کر چکے ہیں۔

