نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری
Reading Time: < 1 minuteکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشہور زمانہ نقیب اللہ قتل کیس میں جعلی مقابلوں کے بدنام زمانہ کردار راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
نقیب اللہ کے جعلی پولیس مقابلے مئں قتل کے بعد راؤ انوار روپوش ہو گئے تھے جبکہ اُس کے وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقتول کے والد کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
عدالت نے فیصلہ 14 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔
مقدمے میں راؤ انوار کے ساتھ 15 دیگر ملزمان بھی نامزد تھے۔
عدالت کو فیصلہ کرنے میں پانچ برس لگے۔ مختصر فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔