پاکستان

ریاستی محکمے کی توہین نہیں ہوئی، عمران ریاض مقدمے سے بری

فروری 3, 2023

ریاستی محکمے کی توہین نہیں ہوئی، عمران ریاض مقدمے سے بری

لاہور کی ضلع کچہری میں مقامی عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں زیرِ حراست نجی ٹی وی چینل کے اینکر عمران ریا کی جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

جمعے کو عدالت نے عمران ریاض خان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو عمران ریاض کو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عمران ریاض کی طرف سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ اینکر نے جنرل باجوہ کے الفاظ دہرائے تھے۔

ایف آئی اے نے 14 دن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عمران ریاض کو بدھ کی شب دیر گئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ بیرون ملک جا رہے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے