سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے جنازے میں کون کون شریک ہوا؟
Reading Time: < 1 minuteسابق فوجی آمر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی کے ملیر کینٹ میں واقع پولو گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔
منگل کو پرویز مشرف کی نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا اور ظہیر الاسلام سمیت کئی حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران و جوان شریک ہوئے۔
سیاست دانوں میں سے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم بھی پرویز مشرف کے جنازے میں شریک ہوئے۔
یہ وہ افراد ہیں جن کو دو بار آئین پامال کرنے والے پرویز مشرف نے اپنے اقتدار میں مختلف طریقوں سے نوازا تھا۔
Array