پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

فروری 8, 2023

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا ہے۔

بدھ کو جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کر کے عبوری حکم سنایا۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 43 ایم این ایز کے استعفی منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن کرانے سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے