پاکستان

بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن، دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنے سے دو افسران ہلاک

فروری 10, 2023

بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن، دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنے سے دو افسران ہلاک

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاکستان کی فوج کے دو افسران جان سے چلے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس بنیادوں پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا۔

جمعے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے میجر جواد اور کیپٹن صغیر مادرِوطن کے دفاع میں شہید ہو گئے۔‘

بیان کے مطابق امن دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے