پاکستان

ننکانہ صاحب میں توہین قرآن کا مبینہ واقعہ، ملزم ہجوم کے ہاتھوں قتل

فروری 11, 2023

ننکانہ صاحب میں توہین قرآن کا مبینہ واقعہ، ملزم ہجوم کے ہاتھوں قتل

اپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم نے تھانے میں زیرِ حراست ملزم کو قتل کر کے لاش جلا دی ہے۔

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واربرٹن میں پیش آنے والے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ میں شہریوں کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

آئی جی نے ڈی آئی جی آئی امین بخاری اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ راجا فیصل کو موقعے پر پہنچ کر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا جس کے ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ننکانہ صاحب محلہ سندرانہ ٹاؤن کے رہائشی وارث کو پولیس نے تھانے منتقل کیا تھا جس پر مشتمل مظاہرین نے تھانہ واربرٹن پر دھاوا بولا۔

شیئر کی گئی ویڈیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین دروازہ بند ہونے پر سیڑھیاں لگا کر تھانے کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔

پولیس اہلکار مشتعل ہجوم کو روکنے میں ناکام ہو گئے۔

مظاہرین نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑایا اور
مبینہ ملزم تشدد سے ہلاک ہو گیا۔

ہزاروں افراد واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ملزم کی لاش کو آگ لگا کر جلا دیا۔

ننکانہ صاحب کی پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے