میری حکومت امریکہ نہیں جنرل باجوہ نے ختم کی: عمران خان
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ چیزیں واضح ہو کر سامنے آئی ہیں اور اب پتا چلا کہ اُن کی حکومت امریکہ نہیں جنرل باجوہ نے ختم کی۔
اتوار کو ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے اُن کو درست معلومات نہیں تھیں اس لیے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت امریکہ نے ختم کرائی۔
انہوں نے کہا کہ دراصل یہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے جنہوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ عمران خان امریکہ مخالف ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح یہ ثابت ہوا کہ سازش امریکہ سے امپورٹ نہیں ہوئی بلکہ اصل میں یہاں سے امریکہ ایکسپورٹ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب ماضی کا حصہ ہے اور اب اُن کو آگے بڑھنا ہے کیونکہ یہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

