پاکستان

تمام مقدمات میں ضمانت مکمل، علی وزیر دو سال بعد رہا

فروری 14, 2023

تمام مقدمات میں ضمانت مکمل، علی وزیر دو سال بعد رہا

پاکستان میں قوم پرست تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد کراچی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

علی وزیر دو سال تک مختلف مقدمات میں قید رہے۔
اُن پر فوج کے سابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف تقاریر میں سخت زبان استعمال کرنے کے الزامات میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

علی وزیر کو سہراب گوٹھ تھانے میں بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد یکے بعد دیگرے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

علی وزیر اور اُن کے دیگر دوستوں کے خلاف سنہ 2018 سے اب تک کئی شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

رہائی پر پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین ایک بیان میں کہا کہ 26 مہینے استعماری جیل گزارنے کےبعد علی وزیر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر کے حوالے سے انصاف مانگنے کی سنگین جرم کے ارتکاب میں جنرلی انا کے بنیاد پر قید کاٹی۔

منظور پشتین نے کہا کہ ظالم نظام نے ہمارے معاشرے کو جیل بنا دیا ہے لہذا چھوٹے جیل سے بڑے جیل کی طرف آمد مبارک۔ ہم مزاحمت سے بڑی جیل کے زنجیرے بھی ختم کر دیں گے۔

منظور پشتین کی قیادت میں پشتون تحفظ موومنٹ کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے