پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کے والدین بغاوت کے مقدمے میں بری
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی جلاوطنی میں زندگی گزارنے والی رہنما گلالئی اسماعیل کے والدین کو دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
پروفیسر اسماعیل اور اُن کی اہلیہ پر دہشت گردی کی مالی معاونت اور ریاست سے بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ سنہ 2020 میں درج کیا گیا تھا۔
پروفیسر اسماعیل نے ٹویٹ کیا کہ غداری ، ریاست کے خلاف سازش، دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات میں 2020 سے چلنے والے مقدمے میں مجھے اور میری بیوی کو انسداد دہشتگردی کے عدالت نے بری کردیا ہے.

