پاکستان

کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار طلب

فروری 15, 2023

کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار طلب

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک بار پھر پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے راڈار پر آ گئے ہیں۔

بدھ کو ایک نوٹس جاری کر کے نیب لاہور نے عثمان بزادر کو 16 فروری کو جائیدادوں کے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزادر کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں طلبی کا سمن جاری کیا گیا۔

نیب نے عثمان بزادر کو ⁦16 فروری کو صبح گیارہ بجے نیب لاہور آفس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سمن کے مطابق نیب لاہور نے عثمان بزادر کو جائیدادوں سمیت دیگر ضروری ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

احتساب بیور نے طلبی کا سمن نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی روشنی میں جاری کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے